شہر قائد میں گہرے بادلوں کا راج ۔۔ کیا آج بھی شہر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے؟

image

شہر قائد میں گزشتہ روز تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد آج بھی شہر بھر میں وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ منگل تک بارش ہوسکتی ہے۔

اتوار کے روز ہونے والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور آج بروز پیر کی صبح سے ہی آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

موسم کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ، آئندہ ہفتے بھی شہر قائد میں ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم اگست میں مون سون کے سلسلے میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US