بے شک ماں ایسی حستی ہے جس کا کوئی نعمل بدل نہیں۔ محبت کے اگر سو حصے کیے جائیں تو ننانوے حصوں کی حقدار ہوتی ہے ماں۔
سوشل میڈیا پر ماں کی دل چھو لینے والی مختلف ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں اُس کی ممتا کو دیکھ کر دل پگھل جاتا ہے۔
وہیں ایک اورماں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے اپنے بچے کے ساتھ تیز بارش کے موسم میں گھر کی دہلیز پر بیٹھے دیکھا گیا۔
غریب خاتون موسلا دھار بارش سے بچنے کے لیے بے یارو مدد گار بیٹھی ہے کہ بارش تھمے تو وہ اپنے گھر کو چلے۔
محلے میں کسی نے مذکورہ خاتون کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہے جو وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو دیکھیں۔