تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلیے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سنیٹر اسحاق ڈار پاکستان کے چھٹے نگران وزیراعظم ہونگے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ، حکومتی کمیٹی اسحاق ڈار کے نام پر باقی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے جب کہ اسحق ڈار بطور نگران وزیر اعظم اسٹیبلشمٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔
پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں پانچ شخصیات نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز کی گئیں جبکہ چھٹا نگران وزیراعظم موجودہ وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سنیٹر اسحاق ڈار کو بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے باہمی رضا مندی سے کر لیا ہے۔ جبکہ بارہ جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی باقی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لے گی۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، نگران وزیراعظم کا فیصلہ کابینہ اور تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت سے ہوگا۔
دوسری طرف اسحاق ڈار نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، وہ کسی بھی سیٹ کیلیے خواہشمند نہیں لیکن آج تک جو بھی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے انھوں نے پوری ایمانداری سے بنھانے کی کوشش کی ہے۔