ٹماٹر بیچنے والے کو قسمت نے کروڑ پتی بنا دیا۔۔ امیر ہوجانے کے بعد بھی کسان دکھی کیوں ہے؟ دلچسپ کہانی

image

“اگرچہ میں کروڑ پتی ہوگیا ہوں لیکن یہ صورتحال اتنی اچھی نہیں۔ کچھ دن پہلے جب ٹماٹر کے دام کم تھے تو میں پریشان ہوگیا تھا اور پھر یہ اچانک منہ مانگے داموں بکنے لگے کہ میں اور مجھ جیسے کئی کاشتکار روڑ پتی بن چکے ہیں“

یہ کہنا ہے بھارت کی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کسان ہی پال ریڈی کا جو صرف ٹماٹر بیچ کر ایک مہینے سے بھی کم عرصے میں کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ لیک اچانک بڑھتی گھٹتی قیمتوں کی وجہ سے پال دکھی بھی ہیں ان کا کہنا ہے یہ غیر یقینی صورتحال ہے۔

واضح رہے کہ کسان مہی پال ریڈی پچھلے 20 برسوں سے اپنی 20 ایکڑ زمین پر کھیتی باڑی کررہے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے انھوں نے اتنے پیسے ان تمام عرصے میں کل ملا کر نہیں کمائے جتنے کے اس ایک مہینے میں کما لئے ہیں۔ گزشتہ ماہ مہی پال کو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US