آسٹریا یورپ کے مرکز میں ایک ایسا ملک ہے جو سیاحوں کو مسلسل اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ یہ دنیا کے کونے کونے سے آنے والوں کو تفریح فراہم کرتا ہے - وہ لوگ جوچمشہور اور خوبصورت شہر کا دورہ کرنا چاہتے ہیں انھیں آسٹریا کا رخ ضرور کرنا چاہئے البتہ اس شہر اور یہاں کے باسیوں کی کچھ منفرد عادات بھی ہیں جن کا ذکر ہم اس آرٹیکل میں کررہے ہیں۔
آسٹریا میں اگر کہیں جانا ہو تو ٹیکسی کو تو بھول جائیں اور پیدل چلنے کی تیاری کرلیں۔ وہاں کے لوگ پیدل چلنے کے اس قدر شوقین اور عادی ہیں کہ راستہ اگر 20 منٹ کا بھی ہوا تو بھی ٹیکسی نہیں کریں گے یہی وجہ ہے کہ غیر ملکیوں کو وہاں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اگرچہ کتے تو ہر شہر میں موجود ہوتے ہیں لیکن آسٹریا میں کتوں کے ساتھ دوستانہ سلوک کیا جاتا ہے یہاں رک کے سڑک پر آوارہ کتوں کو بھی بھگانے کا رواج نہیں ہے
دنیا بھر کے ٹوائلٹ ڈیزائن ایک طرف اور آسٹریا کا کموڈ ایک طرف۔ یہاں کموڈ اسی ڈیزائن کے بنائے جاتے ہیں کیونکہ شہریوں کے خیال میں یہ استعمال میں زیادہ آسان ہوتے ہیں