“ایک عورت وہ رویہ کبھی نہیں بھول سکتی جو دوران حمل اس کے ساتھ اپنایا جاتا ہے۔ جب میرے شوہر میری خدمت کررہے تھے ان میں سے کچھ مناظر میں نے ریکارڈ کر لئے تھے“
یہ کہنا ہے بھارت سے تعلق رکھنے والے ثنا خان کا جنھوں نے اسلام کی خاطر اپنے کیرئیر کے عروج ہر اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ ثناء خان نے دوران حمل اور ڈلیوری کے بعد اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ کچھ خوبصورت لمحات انسٹاگرام پر شئیر کیے ہیں۔ آپ بھی دیکھیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی انس تکیہ اٹھائے ہوئے ہیں تو کبھی اہلیہ کے جوتوں کے تسمے باندھ رہے ہیں اور ان کے پیر بھی دبا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اہلیہ اور بچے کے ذہنی سکون کے لئے تلاوت بھی کرتے رہے
ثنا خان کہتی ہی کہ دوران حمل ہی اللّٰہ نے ہمیں برطانیہ میں دعوت و تبلیغ کیلئے بلایا تھا۔ امید کرتی ہوں کہ ہم ہمیشہ ایسے ہی ایک دوسرے سے محبت کریں، دنیا اور آخرت دونوں جگہ پر۔
واضح رہے کہ ثنا اور مفتی انس کے گھر بیٹے ہی پیدائش 5 جولائی کو ہوئی جس کا نام انھوں نے مولانا طارق جمیل کے نام پر طارق جمیل رکھا ہے۔