توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پیش ہوئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقرر کردی گئی۔
الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئی۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کریں گے، آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
الیکشن کمیشن نےکیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی ہے۔