انجو ہمارے لئے مرچکی ہے۔۔ بھارت سے پاکستان آنے والی خاتون کے والد نے بیٹی کے متعلق کیا انکشافات کردیے

image

’وہ ہمارے لیے مرچکی ہے۔ میرے پاس اس کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے اور وہ کچھ بھی کرسکتی ہے کیونکہ ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میں نے پچھلے ایک سال سے اس سے بات نہیں کی ہے‘‘۔

یہ کہنا ہے محبت کی خاطر شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر بھارت سے آنے والی انجو کے والد کا جو اپنی بیٹی سے کافی سخت باراض ہیں۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انجو کے والد نے بیٹی کے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسی عورت کے ساتھ کیسے رشتہ برکھ سکتا ہوں جس نے نہ صرف اپنے شوہر بلکہ بچوں کو بھی چھوڑ دیا ہو۔ اگر اب انجو کی موت ہو بھی جائے تو بھی مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انجو کے والد نے کہا کہ انجو ذہنی طور پر پریشان اور سنکی ہے لیکن کسی ایسے معاملے میں ملوث نہیں ہے البتہ کسی کو بتائے بغیر پاکستان جانا غلط تھا۔

دوسری طرف انجو جن کا تعلق بھارت کی ریاست راجھستان سے ہے جہاں ان کے شوہر اروند کو امید تھی کہ ان کی بیوی جلد واپس آ جائے گی۔ انجو کی ایک 15 سالہ بیٹی اور 6 سالہ بیٹی ہے لیکن انجو نے پاکستان میں دیربالا پہنچ کر نصراللہ سے شادی کرلی اور اسلام بھی قبول کرلیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US