ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے قیوم آباد سے کورنگی کی شاہراہ بھی زیر آب آگئی جس کے باعث شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کی شاہراہ زیر آب آنے سے قیوم آباد کی کورنگی کراسنگ روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، شاہراہیں اچانک بند ہونے سے قیوم آباد اور کورنگی میں ٹریفک شدید جام کی صورتحال ہے۔
کورنگی آنے اور جانے کے لیے جام صادق برج استعمال کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ شاہ فیصل کالونی سے لانڈھی کورنگی جانے والا پل بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں ملیر ندی کی سطح بلند ہونے کے سبب دونوں کاز وے ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔