کراچی: ایم کیو ایم کی رعنا انصار سندھ اسمبلی میں پہلی اپوزیشن لیڈر منتخب
سندھ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی خاتون اپوزیش لیڈر کا منتخب ہونا ایک تاریخی لمحہ تھا۔ اور یہ لمحہ کل تمام ٹی وی چینلز پر نشر ہوا جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی رعنا صدیقی کو اسمبلی میں اپوزیشن کی مخصوص نشست پر بیٹھنے کا کہا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ، سندھ میں پہلی بار ایک خاتون رکن اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر منتخب ہونا کسی انقلاب سے کم نہیں، ایم کیو ایم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک روایت شکن سیاسی جماعت ہے۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ رعنا انصار کون ہیں اور ان کی زندگی سے متعلق چند باتیں۔
رعنا کا تعلق حیدرآباد سے ہے، انہوں نے اپنا سیاسی سفر یونین کونسل کی سطح سے کیا اور اسکے بعد 23 سال تک مسلسل محنت کرنے کے بعد آج وہ اس مقام پر پہنچی ہیں۔
رعنا انصار پہلے ٹیوشن پڑھاتی تھیں:
اپنی زندگی کے بارے میں رعنا بتاتی ہیں کہ، ان کا خاندان چوڑیاں بنانے کے کام سے منسلک تھا اور وہ بھی گھر پر یہ کام کیا کرتی تھیں۔ اسکے علاوہ وہ گھر پر ٹیوشن بھی پڑھاتی تھیں اور یہ وہ وقت تھا جب وہ سیاست کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں۔
وہ کہتی ہیں کہ، آس پڑوس کی خواتین مجھے مشورہ دیا کرتی تھیں کہ آپ کو الیکشن لڑنا چاہیے۔ لیکن میں فیصلہ نہیں کر پا رہی تھی۔ لیکن پھر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن آ گیا اور میں نے جا کر یونین کونسل کی عام نشست پر فارم جمع کروا دیا۔ مجھے تانگے کا نشان ملا، یہ پہلا موقع تھا جب میں نے کواتین کے ساتھ ریلی نکالی اور پہلے بار تقریر کی۔
وہ بتاتی ہیں کہ، اس وقت ہمارے علاقے میں لڑکیوں کے اسکول اور ڈسپنسری کا مسئلہ تھا، جسے میں نے اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا، اور اس طرح میں یونین کونسل کی رکن بنیں۔ پہلے وہ غیر جماعتی بنیاد پر رکن بنیں، بعدازاں انھوں نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کر لی۔