قرآن مجید کا پہلا صفحہ خالص سونے سے لکھا ہے۔۔ مکہ میں قرآن مجید کی خطاطی کا آغاز کرنے والی یہ پاکستانی خاتون کون ہیں؟

image

“پہلا صفحہ خالص سونے سے تحریر کیا ہے۔ میرے دل میں اللہ نے خیال ڈالا کہ قرآن مجید کو خطاطی سے تحریر کرکے مکمل کروں تو یہ مبارک کام کعبہ میں ہونا چاہیے لیکن پھر خیال آیا کہ یہ کام شروع بھی کعبہ میں کروں۔ بس اس خیال کا آنا تھا کہ صرف 15 دن کے اندر اللہ نے سب انتظامات کروا کے عمرے کے لئے کعبہ پہنچا دیا اور یوں میں نے قرآن مجید کو خطاطی سے تحریر کرنے کا آغاز کیا“

یہ کہنا ہے پاکستان سے تعلق رکھنے والی حافظہ اوفیٰ بشیر کا جنھیں بچپن سے ہی خطاطی کا شوق تھا۔ حافظہ اوفیٰ بشیر لاہور وومن کالج کی لیکچرار ہیں اور ایک نجی ادارے میں کیلی گرافی کی انسٹرکٹر بھی ہیں۔ اپنے شوق کو پورا کرتے ہوئے اوفیٰ کے دل میں قرآن مجید کی خطاطی کا خیال پیدا ہوا اور اللہ کا نام لے کر انھوں نے اس کا آغاز بھی کردیا۔

اوفیٰ نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جب وہ بچپن میں قرآن کریم حفظ کررہی تھیں تو اس دوران انھیں اس بات کا شوق ہوا کہ جووہپڑھ رہی ہیں اسے خوشخطی کے انداز میں تحریر کریں۔

اوفیٰ نے اس بات کا ذکر کیا کہ وہ قدرتی طور پر بائیں ہاتھ سے لکھنے کی عادی یعنی لیفٹی ہیں جس کی وجہ سے ان کی استانی نے شرط رکھی کہ وہ جب تک سیدھے ہاتھ سے خطاطی کرنا شروع نہیں کرتیں وہ انھیں نہیں سکھائیں گی۔ لہذا اوفیٰ نے سیدھے ہاتھ سے بھی خطاطی کی اور کئی رجسٹر بھرے۔ وہ کہتی ہیں ہہ ان کا شوق ہے اور اب اپنے شوق کے ذریعے دنیا کو دکھانا چاہتی ہیں کہ مسلمان اپنی مقدس کتاب سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US