NEECA نقل و حمل کے شعبے میں توانائی کی بچت کے لیے پُر عزم، بہتر مستقبل کی راه پر گامزن

image

نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (NEECA) ذمہ داری اور غیر معمولی اقدامات کےساتھ جہاں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں توانائی کی کھپت، اور توانائی پر عائد اخراجات میں کمی لانےکے چیلینجوں سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف ہے، وہیںNEECA اِن چیلینجوں سے نبرد آزماہونے کے لیے ہم سب کی رہنمائی بھی کررہا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم اس بات کی کھوج کریں گے کہNEECA کس طرح ہمارے نقل و حمل کےطریقوں میں انقلاب برپا کر رہا ہے، اور ایک صاف ستھرے اور زیاده موثر ٹرانسپورٹ سسٹم بنانےمیں اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو کیسے اجاگر کر رہا ہے۔

مسئلہ : ماحولیات پر اس کے اثرات توانائی کی کھپت

ہمارے ملک میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ توانائی کی کل کھپت کے 30% حصے کا صارف ہے، تاہم پاکستان نقل و حمل کے ایندھن کی درآمدات پر بہت زیاده انحصار کرتا ہے، جس کے نتیجے میں 1.3ارب ڈالر کی ماہانہ درآمدی لاگت آتی ہے۔

گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ، ایندھن کی طلب میں مسلسلاضافہ ہوتا جا رہا ہے، جو نہ صرف توانائی کے تحفظ کے حوالے سے بلکہ ماحولیاتی اور ہوا کےمعیار کے حوالے سے بھی ایک چیلینج ہے، جس سےNEECA باخوبی واقف ہونے کے ساتھ اسسے فوری نمٹنے کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہNEECA نقل و حمل کے شعبے کے مستقبل کو بہتر اور موثر بنانے کے لیے جراتمندانہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔NEECA کی جانب سے وضع کرده حل: توانائی کی بچت کے ذریعےٹرانسپورٹ کی تبدیلی۔

نقل و حمل کے شعبے میںNEECA کے اقدامات توانائی کی بچت کو فروغ دینے، مضر صحت اورماحول کو آلوده کرنے والی زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے، اور توانائی کی بچت کرنےوالے نقل و حمل کے بہتر طریقوں کی طرف منتقلی کے لیے بنائے گئے ہیں۔NEECA کے اہم اقدامات میں سے ایک نیشنل فیول اکانومی اسٹینڈرڈز (NFES) کا قیام ہے۔ اس میںموجود اسٹینڈرڈز کا مقصد ملک میں ایندھن کی بچت کرنے والی گاڑیوں تک رسائی کو بہتر بناناہے، جس کے نتیجے میں ایک صاف ستھرے، ماحول دوست اور زیاده توانائی کی بچت کرنے والےذرائع نقل و حمل کی راه ہموار ہوگی۔

ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ماحول دوست بنانے کے لیےNEECA کی کوششیں یہیں نہیں رُکتیں، اِنمیں الیکٹرک وہیکل سپلائی ایکوئپمنٹ (EVSE)، الیکٹرک وہیکلز (EVs) اور چارجنگ انفراسٹرکچرکے لیے اسٹینڈرڈز کا تعین اور نفاذ بھی شامل ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دے کر،NEECA ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بجلی کے استعمال کو آگےبڑھا رہا ہے، فوسل فیول پر انحصار کم کر رہا ہے اور مضر صحت اور ماحول کو آلوده کرنے والیزہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی لا رہا ہے۔

نقل و حمل کے شعبے کو ماحول دوست بنانا:

ٹرانسپورٹ کے شعبے میںNEECA کے اقدامات کے کئی فوائد ہیں، توانائی کی بچت کر کے اورالیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے سے، ہم درآمد شده ایندھن پر اپنے انحصار کو کم کرنے کے ساتھ ساتھمضر صحت اور ماحول کو آلوده کرنے والی زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی لاکر ہوا کے معیارکو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اس کے علاوه فیول اکنامی اسٹینڈرڈز پر عمل درآمدگی، سالانہ ٹیون اپ سرٹیفیکیشن کا نفاذ، کارپولنگ اور ماس ٹرانزٹ کا فروغ، توانائی کی بچت اور زیاده موثر ٹرانسپورٹ سسٹم میں حصہ ڈالتے ہیں۔

آپ اپنا کردار کیسے ادا کرسکتے ہیں؟

بہتر مستقبل کے لیے انرجی سمارٹ ٹرانسپورٹ کو بنانے میں ہم سب کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آپ اپنی گاڑیوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کرنے سے شروع کرسکتے ہیں، اس کے علاوه اپنینقل و حمل کی ضروریات کے لیے توانائی کی بچت کرنے والی گاڑیوں اور برقی گاڑیوں کےاستعمال پر غور شروع کریں۔

اسکول، دفتر اور کام کی جگہ پر جانے کے لیے کارپولنگ اور ماس ٹرانزٹ کے طریقوں سے فائدهاٹُھائیں، اور جب بھی ممکن ہو سائیکل چلائیں یا پیدل چلیں۔

تو پھر آئیے مل کر ایک صاف ستھرے اور توانائی سے بھرپور مستقبل کی طرف چلیں۔

اجتماعی طور پر توانائی کی بچت کے طریقوں کو اپنا کر اور توانائی بچانے والے نقل و حمل کےذرائع کو استعمال میں لا کر، ہم آنے والی نسلوں کے لیے توانائی سے بھرپور پاکستان بنا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US