امریکی ریاست وسکونسن میں آنے والے طاقتور طوفانی بگولوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات تباہ جبکہ متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق شدید نقصان کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ طوفان کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، جبکہ بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بجلی کی گری ہوئی تاروں اور دیگر ممکنہ خطرات کے باعث غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔