پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مملکت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ہر اس اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو خطے کے امن کو نقصان پہنچائے یا علاقائی استحکام کے لیے خطرات پیدا کرے، اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کرتے ہوئے امن و استحکام کے لیے کوششیں کریں۔