"ابھی ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا ہے اور پاکستان ٹیم کے پاس آگے جانے کا موقع ہے۔"
یہ الفاظ ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللّٰہ شفیق کے جنھوں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں آئندہ میچز کے بارے میں گفتگو کی۔
عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری کا نہیں سوچتے لیکن سینچری ہوجائے تو اچھی بات ہے جتنے بھی رنز بناؤں وہ ٹیم کے کام آجائیں تب ہی اصل بات ہے.
عبداللہ شفیق نے میچ ہارنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہماری ٹیم نے اب تک ورلڈکپ میں اپنا بیسٹ کھیل پیش نہیں کیا۔ جس روز پاکستان ٹیم اپنا بہترین کھیل پیش کرے گی تو نتیجہ بھی اچھا آئے گا البتہ ہماری توجہ آگے کے میچز پر ہے کہ اس میں اچھا کھیلیں اور آگے بڑھیں۔ ساؤتھ افریقا سے چیلنج سمجھ کر کھیلیں گے۔ پاکستان کے لئے اب ہر میچ اہم ہے۔