گاؤں کی شریف لڑکیوں کے ساتھ لوگ ایسا کرتے ۔۔ کیا واقعی علیزے سحر نے خودکشی کرلی؟ خبروں کی حقیقت، بھائی نے سب سچ بتا دیا

image

معروف یوٹیوبر علیزے سحر کی خودکشی سے متعلق خبریں کل رات سے سامنے آ رہی ہیں اور یہ بتایا جا رہا تھا کہ وہ ہسپتال میں انتہائی شدید حالت میں داخل ہیں اور ڈاکٹروں نے ان کی جان کو خطرہ بتایا ہے جبکہ معروف ایک روزنامے کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، علیزے سحر کے بھائی نے خود بہن کی بالکل ٹھیک حالت میں زندہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔

یوٹیوبر اسامہ ارشد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ” میرے دوست عامر عباس کا علیزے سحر کی فیملی سے قریبی تعلق ہے ، عامر نے علیزے کے بھائی سے ٹیلیفون پر بات کی اور ٹک ٹاکر کے بھائی نے خودکشی کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ یہ بالکل جھوٹی خبریں ہیں، علیزے بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے خودکشی کی کوشش نہیں کی، میرے دوست عامر نے مجھے علیزے کے بھائی کی آڈیو ریکارڈنگ بھی بھیجی ہے ۔ اسامہ ارشد نے مزید بتایا کہ علیزے سحر کے بھائی سے میں نے ذاتی حیثیت میں بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی، ان کو ٹیلیفون کیئے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا اور اب ان کا نمبر بند جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US