وفادار اور مشکل میں ساتھ نبھانے والے لیکن۔۔ نومبر میں پیدا ہونے والے مرد کیسے شوہر ثابت ہوتے ہیں؟

image

عام طور پر برج عقرب سے تعلق رکھنے والے افراد کو غصے کا تیز اور جھگڑالو طبعیت کا سمجھا جاتا ہے لیکن ان کے سخت مزاج کے پیچھے انتہائی حساس اور نرم دل چھپا ہوتا ہے. یہی وجہ ہے کہ نومبر میں پیدا ہونے والے مرد حضرات بہت اچھے شوہر ثابت ہوتے ہیں. آئیے جانتے ہیں ان کی چند خصوصیات کے بارے میں

22 اکتوبر سے 21 نومبر تک پیدا ہونے والے افراد برج عقرب جبکہ 22 نومبر سے 21 دسمبر تک پیدا ہونے والے افراد برج قوس کے اندر آتے ہیں۔ اس ماہ میں پیدا ہونے والے مردوں میں شاہ رخ خان، فواد خان اور ویرات کوہلی جیسے کئی سوپر اسٹارز شامل ہیں جن کی ازدواجی زندگی کامیاب بھی ہے اور لوگوں کے لیے مثال بھی

اس ماہ پیدا ہونے والے مرد خود سے زیادہ اپنی بیویوں کی پرواہ کرتے ہیں. اگرچہ انھیں بھروسہ کرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے لیکن اس کے بعد یہ اپنے رشتے کو برقرار رکھنے کے لئے ہر حد تک جاتے ہیں

حیرت انگیز طور پر محبت کرنے والے اور جذباتی ہوتے ہیں. وفادار اور مخلص ہوتے ہیں

انھیں گھر کی باتیں باہر کرنا بالکل نہیں پسند. تنہائی پسند ہوتے ہیں اور اپنے پارٹنر سے اسپیس کی توقع رکھتے ہیں.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US