اب پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں خاص کارکردگی نہیں تو کیا ہوا، ٹیم کے کپتان کی اپنی شادی کے لئے زبردست تیاری جاری ہے. جی ہاں بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت اپنی شادی کی تیاری میں زور و شور سے مصروف ہیں.
ون کرکٹ نامی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی شادی اسی سال کے آخری مہینے میں متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ اور ان کے رشتے دار خوب تیاریاں کررہے ہیں.
اس سلسلے میں بابر اعظم نے بالی وڈ میں دلہا دلہن کے لباس تیار کرنے والے معروف ڈیزائنر سبیاسچی سے مہنگی ترین شیروانی خریدی ہے جس کی قیمت 7 لاکھ بتائی جارہی ہے. اتنا ہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کپتان نے سونے کی قیمتی اور برانڈڈ جیولری بھی خریدی ہے.
پاکستانی کرکٹ مداح جو ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اس بات پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ کپتان کو اس وقت کسی اور چیز پر دھیان دینے کے بجائے میچ جیتنے کی فکر کیوں نہیں ہے.