مولانا طارق جمیل کے چھوٹے بیٹے عاصم جمیل کا کچھ روز قبل ہی انتقال ہوا، جو کہ ایک حادثاتی موت تھی لیکن جوان بچے کی موت کا غم والدین سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ بیٹے کے جنازے کے بعد اپنے بیان میں بات کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے بتایا تھا کہ میرا بیٹا لاکھوں میں ایک تھا اور ایسی اولاد اللہ کم ہی والدین کو دیتا ہے، لیکن میں خوش نصیب رہا کہ میرا بچہ اپنی رعایا کا اس قدر خیال کرتا تھا، گاؤں میں غریبوں کو اگر کسی نے عزت دی تو وہ میرے معصوم نوجوان بیٹے عاصم نے دی۔ یہاں گاؤں میں ایک پاگل گھومتا ہے جو کسی کو نہیں پہچانتا، اس کے گندے کپڑے اور ناپاکی کی حالت کو بھی میرا عاصم صاف کرواتا تھا، اس کے بالوں کو کٹواتا تھا۔ میرا بچہ بس اسی طرح خُدا کے پاس لوٹنا ہوگا، ورنہ کونسا ایسا نیک کام تھا جو میرے بچے نے نہ کیا ہو۔۔۔ ایک باپ اپنے جوان بیٹے کو قبر میں اتارنے کے بعد کیسا محسوس کرسکتا ہے لیکن ہم اللہ کی رضا میں راضی ہیں۔۔
عاصم جمیل کی والد اور گھر والوں کے ساتھ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن کو دیکھ کر ہر کوئی عاصم کی مغفرت کی دعا کر رہا ہے۔