ایگزاسٹ فین ایک تو ساری گرد اپنی طرف کھینچتا ہے جس کی وجہ سے کچھ ہی دن میں اس پر چکنائی اور گرد کی موٹی تہہ بن جاتی ہے. اس کے علاوہ پیچیدہ بناوٹ کی وجہ سے اس کو صاف کرنا بھی مشکل ہوتا ہے.
آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتارہے ہیں جن سے کم پیسوں اور کم وقت میں آپ کا ایگزاسٹ فین صاف ہو کر پرانے سے نیا بن جائے گا.
گرم پانی میں سرف ملا کر کپڑا ڈبو کر ایگزاسٹ فین صاف کریں. اگر فین کھول سکتے ہیں تو یہ محلول ٹب میں ڈال کر پنکھے کو ٹب میں بھگو دیں. پھر آرام سے صاف کرلیں
اس کیلئے ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا، تھوڑا سا سرف اور تھوڑے سے پانی کے ساتھ مکس کریں۔ اس پیسٹ کو ایکزاسٹ فین پر لگائیں اور کچھ دیر بعد ایکزاسٹ کو کپڑے سے صاف کرلیں۔
لیموں چکنائی کاٹ دیتا ہے اس کا رس تیزابی ہوتا ہے. ایک کپ گرم پانی میں تھوڑا سا لیموں کا رس نچوڑیں اور کپڑا اس میں ڈبو کر ایگزاسٹ فین صاف کریں
سرکے کو پانی میں ملا کر اسپرے بنائیں اور ایگزاسٹ فین کے پنکھوں پر اسپرے کریں۔ پھر کپڑے سے پونچھ ڈالیں.