باپ کی عزت بیٹیوں سے ہوتی ہے ۔۔ باپ کما نہیں سکتا تو بیٹی کیسے اپنے معذور والد کی مدد کر رہی ہے؟ مُحبت و حوصلے کی مثال

image

باپ بیٹی کا رشتہ دنیا میں سب سے زیادہ عظیم ہے، اس رشتے کی محبت، احترام اور خلوص کسی بھی دوسرے رشتے سے بڑھ کر ہے۔ جہاں باپ کمزور پڑتا ہے وہاں بیٹیاں چٹان کی طرح باپ کا سہارا بنتی ہیں۔

تصویر میں موجود والد معذور ہیں، گھر کا گزر بسر کرنے کی ہمت نہیں رہی تو بیٹی آگے بڑھ کر اپنے فن کی مدد سے باپ کا سہارا بن گئی۔ بیٹی اون کے بنے کپڑے بناتی ہے تاکہ بیچ کر چند پیسے کما سکے اور والد کی بیماری کا خرچہ بھی اُٹھا سکے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس فیملی کے لیے پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے سردی کے کپڑے خرید کر ان کی مدد کرسکیں۔ کچھ صارفین ان کے لیے کمنٹ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہ محنت کرنے والے شریف لوگ ہیں، کم سے کم کسی کے آگے ہاتھ تو نہیں پھیلا رہے ہیں، بلکہ بیٹی عزت کے ساتھ اپنے ہنر کو والد کی مدد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US