ناشتے سے پہلے دانت صاف کرے والے خبردار۔۔ کس وقت دانت صاف کرنا نقصان دہ ہے؟ جانیں

image

بچپن سے یہی سکھایا جاتا ہے کہ صبح اٹھ کر سب سے پہلا کام یہ ہے کہ اپنے دانت اچھی طرح صاف کریں۔ کیونکہ رات بھر جسم کے تمام جراثیم منہ اور دانتوں میں جمع ہوجاتے ہیں اس لئے انھیں جلد سے جلد صاف کرلینا ٹھیک ہے۔ البتہ اب ماہرین نے اس عادت سے خبردار کیا ہے۔

ایم کے ڈینٹل کے پرنسپل ڈینٹسٹ ڈاکٹر جے جوشی نے انکشاف کیا ہے کہ ناشتے سے پہلے دانت صاف کرنا مسوڑوں اور دانتوں کو حساس بنا سکتا ہے جس سے مسوڑوں سے خون آنے کے علاوہ دانت ٹوٹ بھی سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں کو دن میں 2 بار صاف کرنا چاہیے ایک وقت صبح ناشتے کے آدھے گھنٹے بعد اور دوسرا رات کے کھانے کے بعد تاکہ دانتوں پر موجود چپچپی تہہ پلیک کی صفائی ہوسکے۔ ہر بار دانت میں 2 منٹ تک برش کرنا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US