چھوٹے نے بڑے بھائی کی جان بچانے کیلئے اپنی جان داؤ پر لگادی اور۔۔ نوجوان کے قتل پر گھر میں کہرام مچ گیا

image

کراچی پولیس جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے میں ناکام، ڈاکوؤں نے شہر قائد کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، دوسرا بھائی موت کے منہ میں پہنچ گیا، نوجوان بیٹے کے قتل پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

پولیس کے مطابق جوہر چورنگی کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا بھائی زخمی ہوگیا، کار سوار نوجوانوں نے ڈکیتی سے بچنے کے لیے گاڑی بھگائی تو ملزمان نےگولیاں چلادیں۔

گولی لگنے سے 25 سالہ مرتضیٰ زخمی ہوگیا، اس کے بھائی نےگاڑی اسپتال کی طرف لے جانی چاہی تاہم تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔شہریوں نے دونوں زخمی بھائیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔

اس دوران مرتضیٰ جان کی بازی ہار گیا، مرتضیٰ کو کمر میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کا بیان قلم بند کرکے واقعےکا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ، ملزمان کے گرفتاری کے لیے واردات کی جگہ کے قریبی راستوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US