بے روزگاری کی شرح میں کمی، امریکہ میں تقریباً 2 لاکھ ملازمتوں کا اضافہ

image

امریکی حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں نومبر میں بے روزگاری کی شرح میں کمی ہوئی ہے جبکہ ملازمتوں میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت نے ایک لاکھ 99 ہزار ملازمتوں کا اضافہ کیا جبکہ بے روزگاری کی شرح 3.7 فیصد تک گر گئی ہے۔

دریں اثنا اجرتوں میں گذشتہ مہینے کے مقابلے میں 0.4 فیصد تک اضافہ ہوا لیکن یہ پچھلے برس کی سطح تک ہی رہا۔

اگرچہ نوکریوں میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے تاہم تجزیہ کاروں نے رپورٹ سے پہلے کہا کہ لیبر مارکیٹ کی بنیادی حالت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کو مارکیٹوں اور فیڈرل ریزرو نے قریب سے دیکھا ہے کیونکہ پالیسی ساز اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ مہنگائی سے نمٹنے کے لیے شرح سود کو کیسے سنبھالا جائے۔

امریکہ کا مرکزی بینک اگلے ہفتے پالیسی میٹنگ کے اختتام پر اپنے شرح سود کے فیصلے کا اعلان کرنے والا ہے۔

آکسفورڈ اکنامکس میں امریکی ماہر اقتصادیات نینسی وینڈن ہوٹن کے مطابق ’نومبر میں نوکریوں پر واپس آنے والے ہڑتالیوں کی وجہ سے تنخواہوں میں اضافہ ہوا، لیکن ملازمتوں میں اضافے کی بنیادی رفتار حالیہ مہینوں میں کم ہوئی ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts