امریکی لڑکا طیارہ ایف 16 پیر کو جنوبی کوریا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی یونہاپ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثہ گنسن میں امریکی فضائیہ کے اڈے کے قریب پیش آیا۔ امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16 پیر کو تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔ جنوبی کوریا میں امریکی فوجی حکام سے فوری طور پر تبصرے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔