بیڈروم کا سی سی ٹی وی کیمرا ہیک، ’برہنہ ویڈیو‘ لیک ہونے پر یوٹیوبر کا پولیس سے رابطہ

image

انڈیا کے شہر ممبئی میں ایک یوٹیوبر نے پولیس کو شکایت درج کروائی ہے کہ اُن کے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے ہیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کی برہنہ ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک 21 سالہ یوٹیوبر نے ممبئی کے علاقے باندرا میں پولیس کو اطلاع دی کہ انہیں اُن کے ایک دوست نے بتایا ہے کہ اُن کی برہنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جس کے بعد پولیس نے اُن کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

باندرا کے رہائشی یوٹیوبر کے مطابق نامعلوم افراد نے اُن کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو ہیک کیا اور اُن کی برہنہ ویڈیوز ریکارڈ کیں۔

باندرا پولیس سٹیشن کے افسر نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ ’سائبر ٹیم انٹرنیٹ کے ذریعے ہیکر کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو کو انٹرنیٹ سے ہٹوانے کی درخواست بھی سرکاری اداروں کو بھجوا دی گئی ہے۔‘

یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ اُن کی برہنہ ویڈیو سنیچر کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اور انہیں اس کی اطلاع اُن کے ایک دوست نے دی۔

اں کا مزید کہنا تھا کہ ’نامعلوم فرد نے غیرقانونی طور پر میرے بیڈروم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے تک رسائی حاصل کی۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام، ٹیلی گرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر کی برہنہ ویڈیو 17 نومبر کو اُن کے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ریکارڈ کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts