کیمرے کی آنکھ نے 2023 میں کون سے خوبصورت مناظر محفوظ کیے؟

image

دنیا خوبصورت مناظر سے بھری پڑی ہے لیکن کمیرے کی آنکھ سے لینڈ سکیپ کی منظر کشی کرنا آسان کام نہیں ہے۔ روئٹرز نے دنیا بھر سے منفرد قدرتی مناظر کی تصاویر پیش کی ہیں۔

مصر کے الفیوم گورنری کے صحرا میں ایک آدمی آسمان کی طرف لیزر لائٹ کا استعمال کر رہا ہے کیونکہ یہاں کہکشاں نظر آتی ہے۔

جرمنی کے شہر برلن کے ٹائرگارٹن پارک میں صبح کے وقت ایک خاتون کتے کے ساتھ چہل قدمی کر رہی ہے۔

جنوبی برازیل کے شہر فوز ڈو ایگواکو کے قریب ایگاوزو نیشنل پارک میں آبشار کے نیچے پرندے پرواز بھر رہے ہیں۔

بلکورٹ، فرانس میں گندم کے کھیتوں کے درمیان خوبصورت سرخ پھول کھل رہے ہیں۔

لاس ویگاس کے قریب کلارک کاؤنٹی میں ریڈ راک کینین نیشنل کنزرویشن ایریا میں ایک گاڑی برفیلے پہاڑوں سے گزر رہی ہے۔

 فرانس کے علاقے رامیلیز میں پیلے رنگ کے کھیتوں میں کھڑے درخت خوبصورت منظر پیش کیے ہوئے ہیں۔

یونان کے ایتھنز کے قریب کیپ سوونین میں پوسیڈن کے مندر کے پیچھے ’بلیو مون‘ دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ورکر برطانیہ کے شہر پینریتھ میں گیلے سلیڈل ریزروائر پر ایک پل عبور کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts