چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں زلزلہ، 110 سے زائد افراد ہلاک

image

چین کے شمال مغربی حصے میں زلزلے سے عمارتیں گرنے سے کم از کم 111 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔چین کے سرکاری سی سی ٹی وی نے منگل کو بتایا کہ زلزلے کے بعد امدادی کارکنوں نے ملبے کی کھدائی کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

سی سی ٹی وی نے صوبائی زلزلہ ریلیف ہیڈ کوارٹر کے حوالے کہا کہ گانسو صوبے میں شدید زلزلے کے بعد تقریباً 100 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔سی سی ٹی وی کے مطابق پڑوسی صوبے چنگھائی کے شہر ہائیڈونگ میں 11 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ژنہوا‘ نے کہا کہ زلزلے سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور لوگ خود کو بچانے کے لیے سڑکوں پر بھاگتے رہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے ملبے میں دبے افراد کی تلاش اور امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ زندہ بچ جانے والوں اور ان کی املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ’ہر ممکن کوشش‘ کرنے کی ہدایت کی ہے۔چنگھائی کے ساتھ سرحد کے قریب واقع گانسو میں آنے والے اس زلزلے کی شدت امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.9 تھی۔زلزلے کا مرکز گانسو صوبے کے دارالحکومت لانژو سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔ ابتدائی زلزلے کے بعد کئی چھوٹے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts