مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

image

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں بھارتی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار مارے گئے۔ حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی فوج پر حملہ سرچ آپریشن کے دوران ہوا جب فوجیوں کی جانب سے ایک علاقے کا محاصرہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں غزہ کیلئے انسانی امداد بڑھانے کی قرارداد منظور

کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق مارے جانے والے فوجیوں کی شناخت بیرندر سنگھ، کرن کمار، چندن کمار اور گوتم کمار کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت سندیپ کمار، شیام سندر داس اور توڈمل دنیشور بھاسکر کے نام سے ہوئی۔

حملے کے باوجود بھارتی فوج کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US