غزہ پر بمباری جاری ، مزید 200 فلسطینی شہید ، حماس نے 13 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیئے

image

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 200 فلسطینی شہید ہو گئے ۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو وسطی غزہ کا علاقہ بھی خالی کرنے کی دھمکی دے دی، وسطی غزہ کے نصائرت کیمپ پر حملے سے 18 فلسطینی شہید جبکہ جبالیہ کیمپ میں مکان پربم سے حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شہید ہو گئے۔

انسانیت سے عاری اسرائیل نے غزہ پر 2 ہزار پائونڈ وزنی بم گرا دیئے ، 400 فلسطینی شہید

دوسری جانب غزہ میں حماس کی زمینی کارروائیوں کے دوران 13 اسرائیلی فوجی مارے گئے ، ایک دن میں 44 صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے ، ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 477 ہو گئی۔

صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس نے حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں سے لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام بھی جاری کر دیے ہیں، جن میں سے چار کا تعلق سیونتھ آرمرڈ بریگیڈ سے ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US