بھارت نے بحیرہ عرب میں 3 جنگی بحری جہاز تعینات کر دیئے

image

بھارت نے بحیرہ عرب میں 3 جنگی بحری جہاز تعینات کر دیئے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنے مغربی ساحل کے قریب تجارتی بحری جہاز ایم وی کیم پلوٹو پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد 3 جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں تعینات کر دیئے ہیں۔

قبل ازیں بھارتی بحریہ کی دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیم نے لائیبیریا میں رجسٹرڈ ایم وی کیم پلوٹو کی ممبئی بندرگاہ پر آمد پر اس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکہ، نیوی کے 3 اہلکار ہلاک

بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر نگرانی کے لیے پی ۔81 لانگ رینج پیٹرول ایئر کرافٹ ، اورگائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس مورموگائو، آئی این ایس کوچی او ر آئی این ایس کولکتہ کو خطے میں تعینات کیا ہے۔ ایم وی کیم پلوٹو کے عملہ کے 21 ارکان کا تعلق بھارت اور ایک کا ویتنام سے ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US