انڈیا اور پاکستان کی سرحد سے متعلق امتحان کے ایک سوال پر طالب علم کا مزاحیہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق راجستھان کے دھول پور ضلع کے ایک سکول میں پولیٹیکل سائنس کے پیپر میں انڈیا اور پاکستان کی سرحد اور اس کی لمبائی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ سوال تھا کہ ’انڈیا اور پاکستان کے بیچ کون سی سیما (سرحد) ہے، اس کی لمبائی بتائیں۔
ایک طالب علم نے مزاحیہ انداز میں جواب لکھا کہ ’انڈیا اور پاکستان کے درمیان ’سیما حیدر‘ ہے، اس کی اونچائی 5 فٹ 6 انچ ہے اور دونوں دیشوں کے بیچ اس کو لے کر لڑائی ہے۔‘Question - Bharat aur Pakistan ke bich kaun si seema hai, lambai batao?
Answer - Dono desho ke bich Seema Haider hai, uski lambai 5 ft 6 inch hai, dono desho ke bich isko lekar ladai hai. pic.twitter.com/25d5AvUlwl
— Narundar (@NarundarM) December 21, 2023
سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین اس پر آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ پرشانت بھاردواج نے کمنٹ میں لکھا ’درست، واٹس ایپ یونیورسٹی زندہ باد۔‘Correct. WhatsApp University zindabad
— Prashant Bhardwaj (@sharmapacific) December 21, 2023
ایک اور اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹ میں کچھ یوں ردعمل سامنے آیا ’اس سٹوڈنٹ کو ایسے جواب پر اضافی نمبر ملنے چاہییں۔‘
He should have got extra mark for such innovative answer
— Manny (@MaNnY_Lost) December 21, 2023
پاکستانی شہری سیما حیدر رواں سال کے آغاز میں انڈین لڑکے سچن مینا کی محبت میں مبتلا ہو کر انڈیا میں داخل ہوئی تھیں۔ وہ سچن کے ساتھ رہنے کے لیے اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے انڈیا پہنچی تھیں۔چار جولائی کو سیما حیدر کو مقامی پولیس نے بغیر ویزے کے انڈیا میں داخل ہونے اور سچن کو غیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں دونوں کو سات جولائی کو ضمانت مل گئی تھی اور وہ اپنے چار بچوں کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ علاقے میں ایک گھر میں رہ رہے ہیں۔