تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا ہے، پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور تھانہ آر اے بازار پولیس اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ پنجاب پولیس کے اہلکار شاہ محمود قریشی کو لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظربندی کا حکم واپس لے لیا۔