پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل کا تقریب سے خطاب

image

نیویارک۔27دسمبر (اے پی پی):نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد آتو زئی نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہےاور انہیں ملک میں مساوی حقوق حاصل ہیں۔ قونصل جنرل نے نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے میں منعقدہ تقریب میں امریکا میں مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تہواروں کا مقصد خوشیاں اور محبتیں بانٹنا ہے۔

تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی مسیحی برادری کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قونصل جنرل آتوزئی نے کہا کہ پاکستان عقیدے یا مذہب سے قطع نظر تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق اور آزادی کے اصول کو مقدم رکھتا ہے، یہ عزم قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن اور آئین کی ناقابل تسخیر ضمانتوں پر مبنی ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے اقلیتوں کو بااختیار بنانے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے پاکستان اور امریکا کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاکستانی مسیحی برادری کے تعاون کو سراہا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US