جعلی شناختی کارڈکے اجراء میں ملوث نادرا کے 4 سابق افسران گرفتار

image

قومی شناختی کارڈز کے غیر قانونی اجراء کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ۔

سی ڈی اے افسر کو ایک سیا سی جماعت کی حمایت میں ویڈیو بیان جاری کرنا مہنگا پڑ گیا

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے ٹیم نے جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ملزمان میں محمد طاہر، عدنان عمار، محمد عامر خان اور محمد طیب شامل شامل ہیں ۔

111 لون ایپس کو گوگل پلے سٹور سے ہٹا دیا گیا

مذکورہ ملزمان نادرا میگا سینٹر اسلام آباد میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے ۔ ملزمان نے دوران تعیناتی سال 2019 ء اور 2020 ء میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے۔

ملزمان غیر قانونی طریقے سے احساس پروگرام کے نام پر مزدور طبقے کا بائیو میٹرک لیتے تھے اور فیملی ٹری میں افغان شہریوں کا اندراج کرتے تھے۔

یکم جنوری 2024سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی نئی شرح لاگو

ملزمان مختلف ایجنٹوں کی ملی بھگت سے سادہ لوح شہریوں کو رقوم کا لالچ دے کر اپنے جال میں پھنساتے تھے۔

گرفتار ملزمان مزدور طبقے کو چند روپوں کا لالچ دے کر فیملی ٹری کا غیر قانونی استعمال بھی کرتے تھے۔ملزمان نے متعدد مزدوروں کی فیملی ٹری میں افغان شہریوں کا اندراج کیا۔

ملزمان دیہاڑی دار مزدور کو افغان شہریوں کا والد ظاہر کرتے تھے۔دوران تعیناتی گرفتار ملزمان نے متعدد شناختی کارڈز جاری کئے۔

مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں سروگیٹ کمپنیوں کے اشتہارات کی نشریات و تقسیم پر پابندی عائد

ملزمان نے شناختی کارڈ جاری کرنے کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کیں۔چاروں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، مزید انکشافات متوقع ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US