الیکشن 2024 کیلئے منشور کی تیاری،ن لیگ نے آن لائن پورٹل لانچ کردیا

image

سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے الیکشن 2024 کے منشور کی تیاری کیلئے آن لائن پورٹل لانچ کیا ہے۔

PMLN Manifesto Portal👇 https://t.co/Y1SctFEjIM#بہتر_کل_بنائیں_مل_کر pic.twitter.com/W1Kgd6n5hk

— PMLN (@pmln_org) December 27, 2023

مذکورہ پورٹل کے ذریعے لوگوں سے الیکشن، ملکی خوشحالی اور ترقی کے لیے تجاویز مانگی گئی ہیں۔

سی ڈی اے افسر کو ایک سیا سی جماعت کی حمایت میں ویڈیو بیان جاری کرنا مہنگا پڑ گیا

(ن) لیگ آن لائن منشورپورٹل جاری کرنے والی پہلی سیاسی جماعت بن گئی ہے جس نے منشورکی تیاری میں براہ راست عوام سے رجوع کیاہے۔

111 لون ایپس کو گوگل پلے سٹور سے ہٹا دیا گیا

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کاکہناہے کہ ہم چند دنوں میں تجاویز لے کر 2 جنوری تک منشور کا اعلان کر دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال الیکشن منشور پورٹل کا افتتاح کر رہے ہیں۔ https://t.co/mCw52PqQd4

— PMLN (@pmln_org) December 27, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US