شادی کے کھانے میں مٹن نہ ملنے پر بارات واپس چلی گئی

image

انڈیا میں شادی پر من پسند کھانا نہ ملنے پر بارات واپس روانہ ہوگئی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈین ریاست تلنگانہ کے شہر نظام آباد میں ایک شادی منسوخ کر دی گئی کیونکہ دولہا کا خاندان لڑکی والوں کی طرف سے پیش کیے جانے والے ’نان ویجیٹیرین‘ کھانوں سے ناخوش تھا۔

دولہے کے خاندان کا کہنا تھا کہ لڑکی والوں نے وعدہ کیا تھا کہ شادی کے کھانے میں مٹن ہوگا مگر کھانا کھلنے پر مینیو میں مٹن شامل نہ تھا۔ اس بات پر جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ بیچ بچاؤ کے لیے پولیس کو بلایا گیا۔

مقامی پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے دولہا کے خاندان کو لڑائی ختم کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا مؤقف تھا کہ دلہن کے اہل خانہ نے جان بوجھ کر کھانے میں مٹن پیش نہیں کیا۔

دولہا کے خاندان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی والوں نے وعدہ خلافی کی ہے جس سے ان کی مہمانوں کے سامنے توہین ہوئی، اس لیے وہ یہ رشتہ قائم نہیں رکھ سکتے۔

دلہن کا تعلق انڈین شہر نظام آباد جبکہ دولہا جگتیال سے تعلق رکھتا تھا۔ نومبر میں دلہن کی رہائش گاہ پر دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔ 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts