ایئر العربیہ کا 10 جنوری سے کابل کے لیے روزانہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان

image
متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ’ایئرالعربیہ‘ نے کابل کے لیے روزانہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایئرالعربیہ دوسری اماراتی ایئرلائن بن گئی ہے جو افغان دارالحکومت کے لیے پروازیں چلائیں گی۔

شارجہ سے چلنے والی ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی 10 جنوری سے کابل کے لیے روزانہ ایک براہ راست پرواز چلائے گی۔

کمپنی کے سی ای او عادل العلی کے کہنا ہے کہ کابل کے لیے نئی پروازیں مسافروں کو مناسب قیمت پر سفری سہولت فراہم کرنے اور نئی منازل کی تلاش کے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔

گذشتہ مہینے امارات ہی کی سستی ایئرلائن فلائی دبئی پہلی بین الاقوامی کمپنی بن گئی جو کہ 2021 میں امریکی انخلا کے بعد افغانستان کے لیے پروازیں شروع  کی تھیں۔

افغانستان سے بڑی تعداد میں انخلا اور اس کے احاطہ میں خودکش حملے کے بعد کابل ایئرپورٹ  غیرفعال ہوگیا تھا۔ خود کش حملے میں 170 افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں 13 امریکی فوجی بھی شامل تھے۔

کابل ایئرپورٹ کی مکمل فعالیت کو افغانستان کی تباہ حال معیشت کی بحالی کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

فلائی دبئی کے علاوہ اس وقت افغانستان کی خام ایئر اور آریانا ایئرلائن کابل سے مختلف ممالک بشمول ماسکو، اسلام آباد اور استنبول  کے لیے محدود پروزیں چلاتی ہیں۔

گذشتہ سال متحدہ عرب امارات کی کمپنی جی اے اے سی نے افغانستان کی فضائی ٹریفک کو چلانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیا تھا۔ مذکورہ معاہدے کے بعد امید تھی کہ بین الاقوامی ایئرلائنز کابل کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کریں گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts