تعلیم اور تجربے کی شرط ختم، کینیڈا نے سٹارٹ اپ ویزا پروگرام شروع کردیا

image

کینیڈین حکام نے سٹارٹ اپ ویزا کا ایک نیا پروگرام شروع کردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے ورک ویزا،لیبر ویزا،کے بعد اب سٹارٹ اپ ویزا پروگرام کا اعلان کیا ہے،جس کے حصول کیلئے تعلیم،تجربے یا نوکری کی پیشکش جیسی شرائط کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان سمیت بھارت اوردنیا بھر سے ہزاروں لوگ بہتر مستقبل کیلئے کینیڈا کا رخ کرتے ہیں،اسی لیے ان ممالک میں امیگریشن اور ورک ویزا کے قوانین میں کسی بھی تبدیلی یا کسی نئے پروگرام کے تعارف پرگہری نظر رکھی جاتی ہے،جیسے کینیڈا نے رواں ماہ ورک پرمٹ کے قانون میں تبدیلی کی ہے۔

کینیڈین حکام نے کووڈ دورمیں لیبرمارکیٹ میں مانگ بڑھنے کے باعث 18ماہ تک ورک پرمٹ میں توسیع کی تھی جسے اگلے سال جنوری سے ختم کیا جا رہا ہے،کینیڈا انٹری کیلئے بزنس ویزا میں بہت زیادہ پیسے درکارہوتے ہیں،جو کاروباری افراد کی جیب پر بھاری ہوتے ہیں۔

اب سٹارٹ اپ ویزا اسکا درمیانی راستہ ہے،سٹارٹ اپ ویزا پروگرام میں اپلائی کرنے کیلئے آپ کے پاس ٹیکنالوجی سے متعلق کوئی ایسا بزنس آئیڈیا ہونا چاہیے جوکہ کینیڈین مارکیٹ کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہو۔اس سٹارٹ اپ پروگرام کو ماہرین کی جانب سے سنہری موقع قرار دیا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US