اچھی صحت پر لیکچر کے دوران ہی بھارتی پروفیسر چل بسے

image

بھارت میں ایک پروفیسر اس وقت دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے جب وہ اچھی صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سابق طلبا کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں 53 سالہ پروفیسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق مشیر امور طلبہ اور مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سمیر خندیکر سابق طلبا کو اچھی صحت پر لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک انہیں پسینہ آنا شروع ہوگیا اور پھر وہ ڈائس پر گرگئے۔

انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پروفیسر سمیر خندیکر کے ساتھی اساتذہ کے مطابق پروفیسر سمیر 2019 سے دل کے مرض میں مبتلا تھے اور ہائی کولیسٹرول کاشکار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروفیسر سمیر صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے اور گرنے سے پہلے ان کے آخری الفاظ بھی اپنی صحت کا خیال رکھتے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US