سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری

image

سعودی عرب میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، یہ برفباری تبوک ریجن میں ہوئی۔

برفباری کی وجہ سے اللوزکے پہاڑی سلسلے نے سفید چادر اوڑھ لی، اس سے پہاڑ دلکش منظر پیش کرنے لگا۔

یہ پہاڑی سلسلہ تبوک شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے، برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں شہری اس علاقے میں پہنچ گئے۔

سعودی عرب، مکہ مکرمہ کے علاقے میں سونے کے نئے ذخائر مل گئے

موسم سرما کے دوران اللوز پہاڑ پر ہر سال برفباری ہوتی ہے اور وہ برف سے ڈھک جاتا ہے، مہم جوئی کے شوقین سیاح بھی اس موسم میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

اللوز پہاڑ کی اونچائی سطح سمندر سے دوہزار 580 میٹر ہے اور یہ خطہ حسمیٰ کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سے ایک ہے جس کے پہاڑ تبوک کے مغرب سے اردن میں وادی رم تک سروات کے پہاڑوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US