برطانیہ میں سیلاب کی وجہ سے یوروسٹار کی 14 ٹرینیں منسوخ، ہزاروں مسافر پھنس گئے

image
جنوبی انگلینڈ کی سرنگوں میں سیلاب آنے کے بعد یوروسٹار کی کم از کم 14 ٹرینیں کینسل ہو گئی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو ٹرینوں کے کینسل ہونے سے نئے سال کی آمد سے قبل ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کینٹ میں ایبس فلیٹ انٹرنیشنل سٹیشن کے قریب سرنگیں ڈوب گئیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بڑے حصوں میں بارش اور برف باری کے حوالے سے انتباہ کیا تھا۔

یوروسٹار، جو لندن سے پیرس، برسلز اور ایمسٹرڈیم کے لیے ایشفورڈ کے راستے خدمات فراہم کرتی ہے، اس خلل کے لیے مسافروں سے معذرت کی ہے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک پیغام میں جنوب مشرقی ریلوے نے کہا کہ ’سینٹ پینکراس اور ایشفورڈ انٹرنیشنل کے درمیان آج تیز رفتار ٹرینوں کے چلنے کی توقع نہیں ہے۔‘

’ہم سرنگوں سے پانی نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘

یوروسٹار میں فرانس کی سرکاری کمپنی ایس این سی ایف وویاجو کے 55 اعشاریہ 75 فیصد شیئر ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)جنوب مشرقی ریلوے نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’ایبس فلیٹ انٹرنیشنل اور لندن سینٹ پیکراس کے درمیان سیلاب آنے کا مطلب ہے کہ تمام پٹریاں بند ہیں۔ دن کے اختتام تک یہ خلل جاری رہے گا۔‘

سیلاب کی وجہ سے یہ خلل آنے سے قبل ہی فرانسیسی یونینز نے اپنی ہڑتال ختم کی تھی۔ اس ہڑتال کی وجہ سے کرسمس کی چھٹیوں پر جانے والے مسافر مشکلات کا شکار تھے اور مال بردار ٹرینیں بھی نہیں چل رہی تھیں۔

یوروسٹار میں فرانس کی سرکاری کمپنی ایس این سی ایف وویاجو کے 55 اعشاریہ 75 فیصد شیئر ہیں۔

یوروسٹار کورونا وبا کے دوران تقریباً دیوالیہ ہو گئی تھی لیکن اسے اس کے شیئرہولڈرز جن میں فرانس حکومت بھی شامل ہے، کے 29 کروڑ یورو کے بیل آؤٹ پیکج کی مدد سے بچا لیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts