اسرائیل: عدلیہ کے اختیارات کم کرنے کا قانون کالعدم قرار

image

تل ابیب: اسرائیل کی سپریم کورٹ نے عدلیہ کے اختیارات کم کرنے کا قانون کالعدم قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ برس پارلیمنٹ سے قانون منظورکرایا تھا تاہم اسرائیلی سپریم کورٹ کے 8 ججز نے متنازعہ قانون کے خلاف فیصلہ دیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کے 15 میں سے 8 ججوں نے متنازع قانون کے خلاف فیصلہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: 45 سال چرچ کو دینے کے بعد پادری کا قبول اسلام

حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی مرضی کی مخالفت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت کے متنازع قانون کے خلاف اسرائیل میں کئی ماہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US