جاپان میں ایئرپورٹ پر دو جہاز ٹکرانے سے آگ بھڑک اٹھی، پانچ افراد ہلاک

image

جاپان کے ایک ایئرپورٹ پر ایک مسافر جہاز اور امدادی سامان لے جانے والے کوسٹ گارڈ طیارے کے تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق یہ واقعہ منگل کو ٹوکیو کے ہانیڈا ایئرپورٹ پر پیش آیا جس کے بعد مسافر جہاز کو شعلوں نے اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

اس واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب جہاز لینڈ کر رہا تھا تو وہ وہاں کھڑے ایک کوسٹ گارڈ ایئر کرافٹ سے ٹکرا گیا جس میں جاپان میں آنے والے کل کے زلزلے کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لدا ہوا تھا۔

یہ حادثہ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر 55 منٹ پر پیش آیا۔

آتشزدگی کا شکار ہونے والا جاپان ایئر لائنر کا طیارہ ایئربس اے 350 ہکیدو کے چیٹوس ایئرپورٹ سے ہانیڈا ایئر پورٹ پہنچ رہا تھا۔

حادثے کے بعد جہاز کے تمام 367 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان کو معجزاتی طور پر محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔

یہ حادثہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک دن قبل پیر کو جاپان میں انتہائی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

حادثے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر شعلوں اور دھوئیں کے بادلوں سے ڈھکے کیبن میں چیخ پکار کر رہے ہیں۔

اس کے بعد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ تمام مسافروں کو جہاز سے نکال لیا گیا ہے۔

جاپان کے وزیراعظم کیشیدہ فومیو نے متعلقہ حکام کو نقصان کا درست اندازہ لگا کر اس سے عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایئر پورٹ کے ترجمان کے مطابق اس حادثے  کے بعد ہانیڈا ایئر پورٹ کے  تمام رن ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts