بھارت، ماں نے ٹرین کی پٹری پر لیٹ کر بچے کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

image

بھارت میں ایک ماں نے اپنی جان پر کھیل کر بچے کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ماں نے اپنے شیر خوار بچے کو بچانے کے لیے اپنی جان جوکھم میں ڈالی اور اسے بچالیا، یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید انتقال کر گئے

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین اسٹیشن پر آرہی تھی کہ مسافر ٹرین پر چڑھنے کیلئے بے صبرے تھے اور اسی دوران دھکا لگنے سے بچہ ٹرین کی پٹری کے قریب جاگرا جسے بچانے کے لیے ماں بھی پٹری پر کودی اور بچے کے اوپر لیٹ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں بچے کے اوپر پٹری پر لیٹی ہوئی ہے اور ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی جنہیں خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

فیض آباد دھرنا کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

ٹرین کے گزرنے کے بعد لوگوں نے خاتون اور بچے کو اٹھا کر پلیٹ فارم پر بٹھایا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US