اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ، حماس رہنما شہید

image

بیروت: اسرائیل کے لبنان کے دارالحکومت پر ڈرون حملے میں حماس کے رہنما صالح الاروری شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں حماس کے ڈپٹی چیف صالح الاروری بھی شامل ہیں۔

حملے کے دوران اسرائیلی جنگی طیارے بیروت میں نچلی پروازیں کرتے رہے۔ حماس نے بھی صالح الاروری کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ صالح الاروری حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے بانیوں میں سے ایک تھے اور وہ 1966 میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں پیدا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، متحدہ عرب امارات سر فہرست

حماس رہنما 15 سال اسرائیلی جیل میں گزارنے کے بعد طویل عرصے سے لبنان میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

امریکی حکومت نے 2015 میں صالح الاروری کو “عالمی دہشت گرد” قرار دیا تھا اور ان کے بارے میں معلومات دینے والے کے لیے 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US