یوکرین میں روسی میزائل حملے، کیف میں عمارتیں لرز اٹھیں

image

یوکرین کی فضائیہ نے بتایا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں کے خطرات کی وجہ سے ملک بھر میں فضائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق فضائی الرٹ کے فوراً بعد منگل کو متعدد میزائل یوکرین کے دارالحکومت کیف کی فضا میں اڑتے ہوئے دیکھے گئے۔

کیف شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام معطل ہے۔ فوٹو  اے ایف پیکیف میں  فرانسیسی نیوز ایجنسی کے صحافیوں نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح دس سے زائد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس سے علاقے کی کئی عمارتیں لرز اٹھیں۔

کیف شہر کی فوجی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ میزائل حملوں میں گرائے جانے والے راکٹوں کے ٹکڑے رہائشی عمارتوں سمیت کئی اضلاع میں گرے ہیں۔

دارالحکومت کے میئر وٹالی کلیٹسکو نے بتایا ہے کہ شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام معطل ہے۔

یوکرین کےشہر خارکیف میں بھی میزائل گرے ہیں۔ فوٹو عرب نیوزیوکرین فضائیہ نے ٹیلی گرام کے ذریعے انتباہ دیا ہے کہ ’ کیف - پناہ گاہوں میں رہیں۔ بہت سے میزائل آپ کی سمت  بڑھ رہے ہیں‘۔

فضائیہ نے مزید کہا ہے کہ روس کی جانب سے کنزال میزائل لانچ کئے جا رہے ہیں اور مزید میزائل کیف کا رخ کر سکتے ہیں۔

یوکرین کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ اولیگ سینیگوبوف نے بتایا ہے کہ یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف میں بھی یہ میزائل حملے ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts