غزہ فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا، امریکہ

image

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا۔ انہیں کوئی وہاں سے نہیں نکال سکتا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ اسرائیلی وزرا کے فلسطینیوں کو غزہ سے چلے جانے کے دھمکی آمیز بیان کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزرا کا فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا قرض 34 کھرب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

میتھیو ملر نے کہا کہ اب حماس کا کوئی مستقبل نہیں اور نہ ہی کوئی عسکریت پسند گروپ اسرائیل کے لیے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 55 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US