امریکہ میں جڑواں بچوں کی پیدائش لیکن دونوں کا سال اور تاریخ الگ الگ

image

امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو نئے سال کی آمد پر جڑواں بچوں کی پیدائش پر بڑی خوشی ملی لیکن دونوں بچے نہ تو ایک ہی جیسی تاریخ پیدائش اور نہ ہی ایک جیسا سال پیدائش رکھیں گے۔

سکائی نیوز کے مطابق نیو ایئر کی شام کو اس جوڑے کے ہاں رات 11 بج کر 48 منٹ پر ازرا نامی بیٹے کی پیدائش ہوئی اور اُس کے بعد رات 12 بج کر 28 منٹ پر دوسرے بیٹے ایزیکیال کی پیدائش ہوئی۔

ان جڑواں بچوں کی پیدائش جنوبی جرسی میں واقع وِرچُوا وُورہیس ہسپتال میں ہوئی۔

اس بارے میں ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ’ان جڑواں بچوں کے والدین اِیو اور بِلی اس بات پر بہت خوش ہیں کہ اُن کے دونوں بیٹے صحت مند ہیں اور اُن کے پاس اُن کی پیدائش سے متعلق سنانے کو ایک مزیدار قصہ بھی ہوگا۔‘

دوسری جانب ان بچوں کے والد بِلی ہمفرے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’لڑکے آگئے ہیں اور یہ بہت خاص ہیں۔ ان دونوں کی پیدائش ایک سال میں بھی نہیں ہوئی۔ ازرا کی پیدائش 31 دسمبر 2023 کو ہوئی۔ اس کے والد کی بھی یہ ہی تاریخ پیدائش ہے۔ ایزیکیال یکم جنوری 2024 کو پیدا ہوئے۔‘ 

    View this post on Instagram           A post shared by Billy Humphrey (@billy_humphrey)

حیران کن طور پر بڑے بیٹے ازرا اور اُن کے والد کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے یعنی ازرا کے والد بھی 31 دسمبر کو پیدا ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts