امریکہ کا شمالی کوریا پر روس کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام

image

واشنگٹن: امریکہ نے شمالی کوریا پر روس کو میزائل فراہم کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے الزام عائد کیا کہ شمالی کوریا نے روس کو بیلسٹک میزائل اور میزائل لانچر فراہم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے عمران خان کے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا

جان کربی نے کہا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل یوکرین پر حالیہ حملے میں استعمال ہوئے ہیں اور شمالی کوریا کی جانب سے روس کو میزائل دینا تشویشناک ہے۔

اس سے قبل جان کربی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں اور امریکہ اسرائیل سے مل کر حماس کو ختم کر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  بحیرہ احمر میں اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US